تر بیلاغازی:رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سویٹ وبیکرز والوں کو کھلی چھوٹ

غازی بازار میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پر کیمیکلز اور مصنوئی چیزوںسے دودھ دہی کی تیاری اورغیر موسمی پھلوں کی بہتات

پیر مئی 22:25

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سویٹ وبیکرز والوں کو کھلی چھوٹ غازی بازار میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پر کیمیکلز اور مصنوئی چیزوںسے دودھ دہی کی تیاری اورغیر موسمی پھلوں کی بہتات تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا سکے غازی میں اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں مصنوعی گرانی کے ہاتھوں عوام سخت پریشان ہیںپھلوں فروشوں کے ساتھ ساتھ بیکری ملکان بھی بے قابو مختلف پھلوں کی قیمتیں یکدم دگنی کر دی گئی ہیں کیمیکلز کے ذریعے مصنوئی طور پر پکائے جانے والوں پھلوں سے پیٹ اور آنتوں کی بیماریاں عام ہو گئیں جبکہ بیکری مالکان کی جانب سے کیمیکلز اور مصنوئی چیزوں تیار کیا گیاد ودھ ‘دہی اور ناقص آئل سے تیار کئے گئے پکوڑے ‘ سموسے ‘بیسن مختلف اقسام کے مشروبات اوردیگر اشیاء خورد و نوش بھی مہنگے داموں فروخت اور ناقص گھی وچینی سے تیار کی گئیں مٹھا ئیاں دیدہ زیب شو کیسوں میں سجائے گئے فینسی کیک ،پیسٹریوں و کریم رولز میں ناقص کریم کا استعمال کھلے عام جاری ہے ناجائز منافع خوری کی روک تھام نہ ہونے اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے غازی میں لاقانونیت کا بازار گرم ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا کے دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں گراں فروش جرمانوں کے باوجود باز نہ آسکے

متعلقہ عنوان :