Live Updates

مسلم لیگ ن راولپنڈی کی سیاسی و سرکاری قیادت کا عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا حکم

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے شہر کی 2اپوزیشن یونین کونسلوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی، رمضان المبارک اور شدید گرمی کی وجہ سے یونین کونسل 27اور30میں یومیہ 30منٹ کے لئے جزوی طور پر پانی کی سپلائی سے علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا جمعة المبارک کے روز سے تاحال پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہر اذان کے بعد مساجد میں پانی نہ ہونے کے اعلانات ہونے لگے ،گھروں میں سحر وافطاری کے لئے بھی پانی غائب ہو گیا پانی کی مکمل بندش کے باعث متاثرہ شہریوں نے سکستھ روڈ پر میٹرو بس کے چیئر مین حنیف عباسی کے پبلک سیکریٹریٹ ، کالج روڈ پرسابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کے سیکریٹریٹ کے علاوہ میئر راولپنڈی اور ایم ڈی واسا کے دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی دیدی

پیر 28 مئی 2018 22:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ن راولپنڈی کی سیاسی و سرکاری قیادت کے حکم پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے شہر کی 2اپوزیشن یونین کونسلوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی رمضان المبارک اور شدید گرمی کی وجہ سے یونین کونسل 27اور30میں یومیہ 30منٹ کے لئے جزوی طور پر پانی کی سپلائی سے علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا جمعة المبارک کے روز سے تاحال پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہر اذان کے بعد مساجد میں پانی نہ ہونے کے اعلانات ہونے لگے جبکہ گھروں میں سحر وافطاری کے لئے بھی پانی غائب ہو گیا پانی کی مکمل بندش کے باعث متاثرہ شہریوں نے سکستھ روڈ پر میٹرو بس کے چیئر مین حنیف عباسی کے پبلک سیکریٹریٹ ، کالج روڈ پرسابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کے سیکریٹریٹ کے علاوہ میئر راولپنڈی اور ایم ڈی واسا کے دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی میں70ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے دعویدارلیگی قائدین بتائیں کہ راولپندی میں پینے کا صاف پانی اور سوئی گیس کیوں فراہم نہ کی جا سکی متاثرہ شہریوں نے خبردار کیا کہ یونین کونسل27اور30سمیت شہر بھی میں پانی کی وافر سپلائی نہ ہونے کی صورت میں انتخابی مہم پر آنے والے مسلم لیگی امیدواروں کا حال اشفاق سرور جیسا ہو گا متاثرہ علاقوں کے شہریوں کے مطابق یونین کونسل 27سے الحاج اظہر اقبال ستی اور یونین کونسل30سے ممتاز خان تحریک انصاف کے امیدوارکی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین منتخب ہوئے اب آئندہ انتخابات قریب آتے ہی مسلم لیگی عہدیداروں نے دونوں یونین کونسلوں میں پانی کی سپلائی معطل کروا دی دونوں یونین کونسلوںمیں 90فیصد ٹیوب ویل اور واٹر فلٹریشن پلانٹ پہلے ہی بند پڑے ہیں اب ڈیموں کے ذریعے پانی کی سپلائی بھی روک دی گئی اور یوں لاکھوں نفوس کی ان یونین کونسلوں میں 24گھنٹے میں صرف30منٹ جزوی طور پر پانی فراہم کیا جاتا ہے جس سے یونین کونسل27محمدی کالونی کی قبا مسجد سمیت دونوں یونین کونسلوں کی بیشتر مساجد میں فجر سے عشا تک کی نمازوں میں ہر اذان کے بعد مساجد سے اعلانات کئے جاتے ہیں کہ مسجد میں پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نمازی وضو باہر سے کر کے آئیں جبکہ گھروں میں سحری و افطاری کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے اس طرح شہریوں کی رمضان کی عبادات اور سحری و افطاری کا مزہ کرکرہ ہو کر رہ گیا ہے متاثرہ علاقوں کے مکینون کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت اور چیئر مین واسا ضیاء اللہ شاہ کو متعددمرتبہ انفرادی و اجتماعی سطح پر مسائل سے آگاہ کیا گیا لیکن طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتا اہلیان راولپنڈی نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں تعینات ایم ڈی واسا راجہ شوکت کی وجہ سے واسا کا ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جہاں صارفین کی ہزاروں شکایات کئی ماہ و سال سے زیر التوا ہیں جن پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی جبکہ واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس سمیت 90فیصد افسران اور عملہ کسی بھی شکائیت کے ازالے یا پانی کی فراہمی کے لئے منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں اہلیان علاقہ نے پانی کی عدم فراہمی پرر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار آئندہ ایسے کسی بھی حلقے میں ووٹ مانگنے سے اجتناب کریں جہاں انہوں نے انتقامی کاروائی کے طور پر شہریوں کا پانی ، گیس اور بجلی بند رکھی ایسے حلقوں میں آنے کی صورت میں ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے ساتھ مری کی یونین کونسل گہل کے عوام نے کیا راولپندی کے عوام نے چیئر مین نیب اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے بھی مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واسا سمیت واسا میں کئی سالوں سے تعینات افسران کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور واسا کے ایم ڈی سمیت تمام افسران و عملہ فوری طور پر تبدیل کر کے اہل دیانتدار افسران کو تعینات کیا جائے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات