عارف والا: مسلح افراد نے دن دہاڑے مختلف مقامات سے ماں ،2بچوں سمیت -5 خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا مزاحمت پر تین بھائی زخمی

پیر مئی 22:28

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مسلح افراد نے دن دہاڑے مختلف مقامات سے ماں ،2بچوں سمیت -5 خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا مزاحمت پر تین بھائی زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بلاڑہ لکھوکا میں محمد سرفراز کی بیوی کوثر بی بی اور 4سالہ بیٹے عبدالہادی اور 5سالہ بیٹی شاہین بی بی کوطلائی زیورات اور نقدی کل مالیت185000 روپے سمیت گھر سے شیماں بی بی ، غلام فرید ، صدیق اور شاہد نے نامعلوم ساتھی سے ملکر کیری ڈبہ میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ نواحی گائوں 17/EBمیں صابرعلی ، مقصود اورافضل کو مختیاراں بی بی ، شریف ،مہر علی ،رمضان وغیرہ مسلح افرادنے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کردیا بیوی زاہدہ بی بی اور نند کرم الہٰی کو زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے مقدمات درج

متعلقہ عنوان :