Live Updates

ہمارے ایم این اے قیصر جمال پر حملہ جے یو آئی کی طرف سے کیا گیا ، شیریں مزاری

جے یو آئی کی فاٹا کو کے پی کے میں انضمام پر بات نہیں مانی گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمارے ایم این اے پر حملہ کردیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر گفتگو ہماری جماعت کبھی بھی اس طرح کے واقعات کی سپورٹ نہیں کرتی اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، رہنما جے یو آئی (ف) ملک میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہے اور سندھ میں فصلیں تباہ ہورہی ہیں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کیا کیا، عبدالستار بچانی کا نقطہ اعتراض پر گفتگو جسٹس ناصر الملک کو بطور نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہوا ہے میں اپنی طرف سے اور پارٹی کی طرف سے ان کو مبارکباد پیش کروں گا پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں ، شیخ صلاح الدین

پیر 28 مئی 2018 22:32

ہمارے ایم این اے قیصر جمال پر حملہ جے یو آئی کی طرف سے کیا گیا ، شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس پر نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے ایم این اے قیصر جمال پر حملہ جے یو آئی کی طرف سے کیا گیا ہے اگر جے یو آئی کی فاٹا کو کے پی کے میں انضمام پر بات نہیں مانی گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمارے ایم این اے پر حملہ کردیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اس پر جے یو آئی ف کی رہنماء ممبر قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ ہماری جماعت کبھی بھی اس طرح کے واقعات کی سپورٹ نہیں کرتی اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز جے یو آئی ف کے کارکنان نے پشاور میں پر امن احتجاج کیا جن پر پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور تشدد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور جو کہتے تھے کہ پولیس کو بااختیار بنادیا گیا اب وہ کیسے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کرتی رہی جب پی ٹی آئی کی طرف سے دھرنا دیا گیا تو اس پر کسی نے کوئی تشدد کیا اور نہ ہی شیلنگ کی گئی تھی ہمارا مطالبہ ہے کہ پشاور میںہمارے کارکنان پر ہونے والے تشدد اور شیلنگ کی انکوائری کروائی جائے۔

نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے عبدالستار بچانی نے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہے اور سندھ میں فصلیں تباہ ہورہی ہیں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کیا کیا۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ جسٹس ناصر الملک کو بطور نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہوا ہے میں اپنی طرف سے اور پارٹی کی طرف سے ان کو مبارکباد پیش کروں گا پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں ہم نے اس مردم شماری کو مسترد کیا تھا۔

کیونکہ اس مردم شماری میں ایک کروڑ سے زائد آبادی کو کم دکھایا گیا ہے اب انتخابات قریب آگئے ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ نہیں کیا میں اس پر ٹوکن واک آئوٹ کرتا ہوں اس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے اٹھایا تھا لیکن بعد میں کمیٹی نے اس پر مزید کچھ نہیں کیا۔ نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس اسمبلی کے دو تین دن رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بزنس پارٹنر کو جس پر نیب کے کیسز چل رہے ہیں اور وزارت خارجہ کی منظوری کے بغیر واشنگٹن بھیج دیا ہے۔ اسلام آباد میں سفارت خانوں کو سیف ہائوس کیوں دیئے گئے ہیں۔ عثمان بادینی نے کہا کہ چاغی میں بچوں کو کوئی تعلیم اور نہ ہی کوئی نوکری دی جارہی ہے وہاں کے لوگ بجلی اور گیس کو ترس گئے ہیں مجھے سات ماہ ہوگئے ہیں اس اسمبلی میں آئے ہوئے میرے علاقے کو لاہور اسلام آباد اور کراچی کی طرح بڑے منصوبے کیوں نہیں دیئے جارہے یہ ہماراحق نہیں ہے ہم جو کچھ اسمبلی میں آکر بولتے ہیں اس پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا۔ شائد ہمارا تعلق بلوچستان سے ہے اس وجہ سے کچھ نہیں کیا جاتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات