پاک بحریہ کے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی

بلوچستان کے شہر تربت میںآئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابوپاکر قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچا لیا

پیر 28 مئی 2018 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) اتوار کی رات کوبلوچستان کے شہر تربت کے علاقے نبی پوسٹ/مکران پلازہ کے قریب سنگھانیسارکے آئل ڈپو کے جنریٹر میں اسپارکنگ کی وجہ سے ڈپو میں آگ بھڑک اُٹھی۔پاک بحریہ ، ہیڈ کوارٹرز مکران اسکائوٹس اور تربت کی مقامی انتظامیہ کے فائرٹینڈرز نے آگ پر قابو پا کر اسے بجھا دیا۔تربت کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی یونٹ پی این ایس صدیق نے فوری طور پر فائر فائنٹنگ ٹیم بشمول فائر ٹینڈر کوجائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاک بحریہ کے تعاون (بالخصوص تیل میں لگنے والی آگ بجھانے کی خصوصی گیس کے استعمال) کے بغیر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا تھا ۔ آگ آئل کے قریبی ڈپو تک پھیل سکتی تھی جو ہولناک تباہی کا باعث بھی بن سکتی تھی۔پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ اور تجربہ کار فائر فائٹنگ ٹیم کی مستعدی اور بروقت کاروائی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی کوئی قیمتی انسانی جان ضائع ہوئی۔تربت کی سول انتظامیہ اور شہریوں نے مقامی آبادی کی املاک اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :