کمیٹی این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے معاملے کی تحقیقات نہ کر سکی

پیر 28 مئی 2018 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں سینکڑون ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی رپورٹ تیار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ایچ اے نے ڈائریکٹر زاہد لک کی سربراہی میں گزشتہ سال یہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ڈیپورٹیشن پر تعینات این ایچ اے کے سینکڑوں افسران اور ملازمین کے معاملات کی تحقیقات کرکے اور کیس ٹو کیس فیصلہ کرے۔

یہ تحقیقات عدالت کے حکم پر شروع ہوئی تھیں اور جلد رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی ۔ کمیٹی میں موجود ممبران خود بھی این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں جبکہ چیئرمین این ایچ اے بھی ایڈمنسٹریشن گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین زاد لک ابھی تک رپورٹ مرتب نہیں کر سکے۔ زاہد لک پر بھی الزام ہے کہ وہ ٹھیکیداروں سے مک مکا کرکے قومی خزانہ کو بھاری نقصانات پہنچانے والے افسران میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :