نگران وزیر اعلیٰ او رنگران کابینہ کی حلف برادری کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی

پیر مئی 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ او رنگران کابینہ کی حلف برادری کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں صوبائی اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے جس کے بعد نگران سیٹ اپ ممکنہ طور پر کل اپنے عہدوں کے حلف اٹھائینگے ۔ صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے اور نگران سیٹ اپ کے صوبے میں ذمہ داریاں سنبھال لیگی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس میں منعقد ہونے والے حلف برادری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا حلف لینگے جبکہ نگران کابینہ بھی اس موقع پر حلف اٹھائیگی۔ نگران سیٹ اپ کے لئے گزشتہ روز بھی انتظامات کا سلسلہ جاری رہا ۔ گورنر ہائوس میں منعقد ہونے والی تقریب کے لئے متعلقہ انتظامی حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے نگران سیٹ اپ اور نگران وزراء کو حلف برادری کی تقریب سے پہلے ہی سیکورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے ۔