رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 269.26ارب روپے فراہم کئے گئے

پیر مئی 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 269.26ارب روپے فراہم کئے گئے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 226ارب روپے اضافی فراہم ہو ئے ہیں خیبر پختونخوا کو گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 224.

(جاری ہے)

2ارب روپے کا حصہ ملا تھا خیبرپختونخواکو اپنے صوبائی ٹیکسوں کی وصولی سے 12.95روپے ملے ہیں جن میں پراپرٹی ٹیکس سے 62کروڑ ، خدمات پر جی ایس ٹی سے 7.65ارب ، نان ٹیکس آمدن سے 68.23ارب روپے دستیاب ہو ئے ہیں صوبے کو فیڈرل لون اورگرانٹ کی مد میں 10.92ارب روپے ملے مجموعی اخراجات 321.366ارب روپے رہے جن میں غیرترقیاتی اخراجات 237.67ارب روپے جبکہ ترقیاتی پروگرام پر 83.69ارب روپے خرچ ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :