آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، حافظ زبیر کاردار

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی، رہنما پیپلز پارٹی

پیر 28 مئی 2018 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125اور پی پی 150کے رہنما حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،ہمارے قائدین کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،محترمہ بے نظیر بھٹونے مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کی بھاگ ڈور سنبھالی، جب بی بی کو شہید کیا گیاتو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا اور اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد ہے ، پیپلزپارٹی کے قائدین نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور اپنے قائدین کے ویژن کے مطابق عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اور عوام کی طاقت سے شیر اور بلے کو انتخابی نشان تیر سے چیر پھاڑ کر رکھ دیں گی