تاندلیانوالہ ،رمضان بازار میں خریداروں کا رش نظر نہیں آ رہا سٹالز خالی نظر آنے لگے

شہر کی مارکیٹ اور رمضان بازار میں کوئی خاص ریٹ کا فرق نہیں نظر آتا ہے ،شہری حلقے

پیر 28 مئی 2018 22:34

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) سستے رمضان ب ازار میں خریداروں کا رش انتہائی کم نظر آرہا ہے دکاندار سٹالز پر خالی بیٹھے نظر آتے ہیں مہنگائی نے تو عوام کا پہلے ہی جینا محال کیا ہوا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں اور رمضان بازار نے ریٹ میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ تا بلکہ شہر میں موجود مارکیٹ میں لوگ زیادہ خریدو فروخت کرتے نظر آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا اور اچھا سامان کھانے پینے کا مل جاتا ہے اور ریٹ سستا رمضان بازار کے برابر مل جاتا ہے

متعلقہ عنوان :