حافظ آباد: خانپور میں بااثر ملزمان نے پنکچرلگانے کے تنازعہ پر دوکاندار کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بن ڈالا

ٹانگ اور بازو توڑ ڈالے دوکانداروں اور علاقہ مکینوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو بلاک کئے رکھا

پیر 28 مئی 2018 22:34

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں خانپور میں بااثر ملزمان نے پنکچرلگانے کے تنازعہ پر دوکاندار کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسکی ٹانگ اور بازو توڑ ڈالے جس کے خلاف دوکانداروں اور علاقہ مکینوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو بلاک کئے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق غریب محنت کش علی رضا ولد محمد حنیف نے خانپور اڈہ پر ٹائروں کو پنکچر لگانے کی دوکان بنارکھی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وہاں پر سلیم تارڑ ولد مھمد اسلم سکنہ رائے چند نے ٹائر کو پنکچر لگوایا ۔ قیمت مانگنے پر سلیم تارڑ نے اپنے ساتھیوںسمیت غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بناڈالاجس کے خلاف علاقہ مکینوں اور دوکانداروں نے ٹائروں کو آگ لگا کر خانپور ونیکے تارڑ روڈ کو بلاک کئے رکھا۔ بعدازاں ایس۔ایچ۔او ونیکے تارڑ شاہد گوندل نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی تو وہ منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :