منڈی:پولیس کو درخواست دینے کی رنجش ، 4ملزمان کا حاملہ خاتون پر شدید تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے زیورات اور نقدی بھی لے گئے

پیر مئی 22:34

منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پولیس کو درخواست دینے کی رنجش پر 4ملزمان کا حاملہ خاتون پر شدید تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے زیورات اور نقدی بھی لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محنت کش نو اللہ سکنہ 251۔ای۔

(جاری ہے)

بی کی اہلیہ مسماة صغراں بی بی کے گھائی اللہ دتہ کا ملزمان سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی بابت اللہ دتہ نے تھانہ فتح شاہ میں درخواست گزاری تھی گزشتہ روز صغراں بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران محمد عباس ،لکھاں زوجہ عباس ،اور ایک نا معلوم شخص ان کے گھر داخل ہو گئے اور آ تے ہی کہا کہ آ ج عباس نے کہا کہ آ ج صغراں بی بی کو درخواست کا مزہ چکھا دو تو تینوں ملزمان نے تین ماہ کی حاملہ خاتون صغراں بی بی کو بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا لیا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے رہے اور مبینہ طور پر ملزمان آ دھا تولہ طلائی زیور 7ہزار روپے نقدی بھی چوری کر کے فرار ہو گئے خاتون کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پہنچ کر اس کی جان چھڑائی ۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :