نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام تحریک انصاف نے دیا تھا-محمودالرشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر مئی 20:17

نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام تحریک انصاف نے دیا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 مئی۔2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورتحریک انصاف کے راہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام تحریک انصاف نے دیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اتفاق کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری طرف سے ناصر سعید کھوسہ اور گوہر اعجاز کے نام تجویز کیے گئے تھے، جبکہ حکومت نے طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس ساحر علی کے نام تجویز کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصر سعید کھوسہ 31 مئی سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دیں گے۔۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری، کمشنر لاہور،، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکرٹری زرات و خوراک، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ ناصر سعید کھوسہ پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ کا حصہ رہنے والے جج آصف سعید کھوسہ اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے طارق سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی شہبازشریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری ناصر سعید کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈرمحمود الرشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیر اعلی پنجاب کے لیے سابق چیف سیکرٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق ہوا۔