الیکشن 2018: ’سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،ْ سیکرٹری الیکشن کمیشن
حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگائے جائیں گے، کیمرے سے سیکیورٹی اور الیکشن عملے کے نظم و ضبط کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا ،ْبابر یعقوب کی بریفنگ سارے نجی ٹی وی چینلز الیکشن آگاہی پر کچھ وقت دیں اور الیکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ،ْسینیٹر رحمن ملک
پیر 28 مئی 2018 22:34
(جاری ہے)
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی خدمات کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، پاک فوج کے ساتھ سیکیورٹی پر اجلاس ہو چکے ہیں، وہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی چیف سیکریٹریز نے پولنگ اسٹیشنز کیلئے کیمروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، کیمروں کی تنصیب کا ایس او پی مرتب کر لیا گیا ہے اور غور کیا جا رہا ہے کہ پاک فوج کو صرف حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کریں یا تمام اسٹیشنز پر تعینات کریں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک تجویز ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ نامزد نگراں وزیراعلی متنازع ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلی کے متعلق شور شرابا ہوا، جس پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کو جیسے پتہ چلا اس نے نگراں وزیراعلی کی نامزدگی معطل کر دی۔سینٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ سارے نجی ٹی وی چینلز الیکشن آگاہی پر کچھ وقت دیں اور الیکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ سیاستدان جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، گزشتہ الیکشن میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا، کوئی ناخوشگوار واقع اگر رونما ہوا تو وزارت داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔اسپیشل سیکریٹری داخلہ رضوان ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو فوج کی تعیناتی سے متعلق بروقت آگاہ کرنا ہوگا جبکہ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز سرکاری پریس سے چھپوائے جائیں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران رحمٰن ملک نے کہا کہ اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے، کمیٹی کو آگاہ کیا جائے ،ْانہوں نے کہا کہ حملہ آور کیسے حملہ کرنے میں کامیاب ہوا، کیا سیکیورٹی اہلکاروں کی کوتاہی نہیں انہوںنے کہاکہ ایک جانب سیاستدانوں کی زندگیاں خطرات میں ہے تو دوسری جانب سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ وہ آفیسرز جن کے موجودگی میں ویڈیو بن کر پبلک ہوئی ان کو فوری معطل کیوں نہیں کیا گیا، کیا انویسٹی گیشن لائیو جا رہی تھی کہ 15 منٹ میں ویڈیو منظر عام پر آگئی، وہ آفیسرز کیا انویسٹی گیشن کریں گے جنہوں نے 15 منٹ کے اندر ویڈیو لیک کر لی۔سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ویڈیو لیک ہونے کی وجہ سے احسن اقبال کی زندگی کو مزیر خطرے میں ڈالا گیا، یہ نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے کہ انویسٹی گیشن کی ویڈیو لیک ہوئی، 48 گھنٹوں کے اندر ذمہ داروں کا تعین کرکے معطل کیا جائے اور سزا دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.