روزے داروں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 28 مئی 2018 22:40

روزے داروں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی، سرگودھا ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 50، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، پڈعیدن 49، لسبیلا، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔