ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں

پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ کا حصہ رہنے والے جج آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں

پیر 28 مئی 2018 22:40

ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ نامزد ہونے والے ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناصر سعید کھوسہ نے اس سے قبل وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری زرات و خوراک، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ناصر سعید کھوسہ پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ کا حصہ رہنے والے جج آصف سعید کھوسہ اور پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز رہنے والے طارق سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔