پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے زیر اہتمام 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اجلاس

نواز شریف نے 28مئی کو یٹمی دھماکے کرکے دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیا پاکستان کسی بھی طرح کمزور ملک نہیں ،مسلم لیگ (ن) نے ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی تاریخی منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کو حقیقی طورپر مضبوط بنایا،رہنمائوں کاخطاب

پیر 28 مئی 2018 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے زیر اہتمام 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کثیر تعداد میں عہدیدار وں سمیت کارکنوں نے شرکت کی ،اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر جمال شاہ کاکڑ نے کی ،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس بلوچ ،شاکر محمد حسنی ،نقیب ترین ،ملک اسد سمالانی ،نسیم الرحمن خان ملاخیل ،اکرم پاشا ،پیٹر ک ایس ایم نسیم ،نسیم اللہ اچکزئی ،احمد جان آغا ،حاجی وارث اچکزئی ،مزار شمشاد ،عطاء اللہ محمد زئی ،اشرف ساگر ،غلام آغا،منان درانی ،جاوید اعوان،ذاکر بنگلزئی ،خلیل الفت بلوچ ،میر منیر احمد محمد حسنی ،طارق گل ،حیدر اچکزئی ،ذکریا پیٹرک ،حاجی شنو گل خلجی اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،اجلاس سے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے 28مئی کو 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی طرح کمزور ملک نہیں ہے مسلم لیگ (ن) نے ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی تاریخی منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کو حقیقی طورپر مضبوط بنایا ،آج بھی مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان میں مقبول ہے بلوچستان میں پارٹی کو دوبارہ فعال بنایا جارہاہے یو م تکبیر مسلم لیگ (ن) کی حب الوطنی کا ایک اہم ثبوت ہے آج جو مخالفین مسلم لیگ (ن) پر تنقید کررہے تھے 20سال پہلے میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی قوت بناکر ملک اور پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا ،اجلاس میں میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف ،جنرل قادر بلوچ ،سیدال خان ناصر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،اجلاس سے محمد یونس بلوچ ،شاکر محمد حسنی ،ملک اسد سمالانی ،حیدر اچکزئی ،مرزا شمشاد ،جاوید اعوان ودیگر نے بھی خطاب کیا ،آخر میں تمام کارکنوں نے قائدین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے یوم تکبیر کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔