وطیم ڈینٹل کالج نے سینکڑوں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کر دیا

جعلی تعلیمی سرٹیفیکیٹ اورجعلی ویب سائٹ بنا کر غیر رجسٹر کالج نے والدین سے کروڑوں روپے بٹور لئے، نام نہاد سو داگروں سے ہمارے بچوں کامستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے والدین کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل

پیر 28 مئی 2018 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) وطیم ڈینٹل کالج نے سینکڑوں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کر دیا جعلی تعلیمی سرٹیفیکیٹ اورجعلی ویب سائٹ بنا کر غیر رجسٹر کالج نے والدین سے کروڑوں روپے بٹور لئے۔ نام نہاد سو داگروں سے ہمارے بچوں کامستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے والدین کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز وطیم ڈینٹل کالج روات کے پچاس سے زائد طلباء وطالبات اوران کے والدین نے ڈینٹل پریس کلب کے باہر کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے کہا ہے کہ وطیم ڈینٹل کالج روات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس (UHS ) سے ساتھ الحاق شدہ نہیں ہے 2016-17 میں 50 سے زائد طلباء و طالبات سے داخلے کے نام پر فی سٹوڈنٹ تقریباً 10 لاکھ روپے فیس وصول کر لی جبکہ کالج نے اپنی ویپ سائیٹ پر کالج کو (UHS ) کو الحاق شدہ ظاہر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

محمد خان برکی، ندیم خان،طالیہ برکی ، آئمہ ندیم کا کہنا تھا کہ (UHS ) سے الحاق شدہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملی اورنہ ہی رول نمبر سلیپ جاری کی گئی۔ مگر بعدازاں عدالت کی مداخلت پر عارضی رول نمبر سلپ جاری کی گئی ۔ بعدا زاں اس کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ کالج انتظامیہ کروڑوں روپے فیس کی مد میں ہم سے لے لئے ہیں جس کے بدلے میں ہمارے دو سال بھی ضائع کر دیئے گئے ہیں مظاہرین نے کہا ہے کہ تعلیم کے یہ سودا گر معصوم طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان سے ہمیں انصاف کی توقع ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینتل کونسل PMDC)) اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس فراڈیوں کے خلا ف سخت تادہی کارروائی کرے اور ایسے انتظامات کئے جائیں جس سے طلباء و طالبات کا مستقبل سنور سکے ۔