کراچی ، ضلعی عدالت نے اسلامیہ کالج کی عمارتیں خالی نہ کرنے سے متعلق کیس میں ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کو جولائی کے پہلے ہفتے کی مہلت دے دی

پیر 28 مئی 2018 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی نہ کرنے سے متعلق کیس میں ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کو عمارتیں خالی کرانے کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے کی مہلت دے دی۔سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی نہ کر نے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پرعدالت کے روبرو ایس ایچ او جمشید کوارٹرز پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایس ایچ او جمشید کوارٹرزنے عدالت میں موقف اپنایا کہ کالج میں ان دنوں طلبہ کے امتحانات چل رہے ہیں،امتحانات کا سلسلہ 12 جون تک جارہی رہے گا، الیکشن بھی ہونے والے ہیں،، الیکشن ڈیوٹیز کی وجہ پولیس نفری الیکشن کی ڈیوٹیاں سرانجام دے گی۔ایس ایچ او جمشید کوارٹرز نے عدالت سے استدعاکی کہ طلبہ کے امتحانات ختم ہونے اور الیکشن ہونے تک خالی کرانے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کو اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے تک مہلت دے دی۔۔کالج کی عمارتوں کو خالی نہ کرانے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے۔#