لاہور، قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کیلئے پسپائی کا سبب بنی ہے،محمد ثروت اعجاز قادری

یہود نصاریٰ نے قرآن کے منکر قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے سائنس کی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں ،مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 28 مئی 2018 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کیلئے پسپائی کا سبب بنی ہے،یہود نصاریٰ نے قرآن کے منکر قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے سائنس کی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں ،مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے ،کشمیر،فلسطین ،شام ،برما میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں اور تکلیف پوری دنیا کے مسلمان محسوس کررہے ہیں ،مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پوری اُمت مسلمہ متحد ہے ،نور قرآن کا یہ کمال ہے کہ قیامت تک اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم کی معراج کا چرچا کرتا رہیگا ،ایک اللہ ایک رسول اور ایک قرآن کے ماننے والوں کے درمیان یہود ونصاریٰ انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ،ہمیں ایک ہو کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا ناکام بناناہوگا ،قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،مسلم حکمران ان سے ان ہی تعلق رکھیں جتنا دنیاوی طور پر ان سے رکھنا چاہیے،تاریخ گواہ ہے اسلام کے دشمنوں نے دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ،اسلام میں سازش اور فتنے پیدا کرنیوالوں کا راستہ ہمیں اتحاد سے بند کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام ہمیں روادری ،محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے ، قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کیلئے رشد وہدایت ہے ،قرآن پاک کو خوبصورت جزدانوں میں رکھنے والے انقلابی تعلیمات سے غافل ہیں ،سورج چاند درخت پہاڑ وغیرہ جیسی خدائی مخلوقات سے براہ راست فائدہ قرآن کی تعلیمات کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ، انسانیت کی رفعت وبلندی،عزت وحکومت،دینوی وآخروی سعادت اور قوم وملت کی تعمیر وترقی قرآن کریم کی اتباع میں مضمر ہے، یہود نصاری مسلمانوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے دور اور مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول ختم کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ،مسلمانوں جاگو اسلام دشمن وکفر کی طاقتیںمسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات سے دور کرنے کیلئے اربوں کھربوں روپے خرچ کرکے عریانیت ،بے حیائی کو فروغ دیکر مسلم معاشروں میں ترقی وخوشحالی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،آج پوری دنیا میں مسلمان اس لئے پریشان ہیں کہ انہوں نے قرآن کی تعلیمات کو چھوڑ کر اغیار کے اشاروں پر چل پڑے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں قرآن وسنت کے قانون کو نافذ کیا جائے ،پوری دنیا کے مسلم حکمران اپنے ممالک میں قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنالیں تو یہود ونصاری کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی ۔