انسانی تاریخ کے ہر دور میں ایک قلیل گروہ ہمیشہ ان لوگوں کا رہا جنہوں نے اپنے رب کی پکار میں نحن انصاراللہ کا عہد کیا، نجمہ السحر

پیر مئی 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان پشاور کا اجتماع ارکان زیر صدرت ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پشاور نجمہ السحر صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز اسلامی سردار گھڑی جی ٹی روڈ میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں رمضان کے آخری عشیرے کے لیے پلائننگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پشاو رنجمہ السحر نے کہاکہ انسانی تاریخ کے ہردور میں ایک قلیل گروہ ہمیشہ ان لوگوں کا رہا جنہوں نے اپنے رب کی پکار کے جواب میں نحن انصار اللہ کا عہد کیا اور پورے کے پورے دین کو غال کرنے کے لیے سرگران رہے ہم اللہ کی راہ میں جدوجہد کی اسی روایت کے امین ہیں اور شہادت حق کے اسی صدیوں پر محیط سلسلے کے وارث ہیں ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کی ذات العدل ہے اس کی کائنات عدل وانصاف پر قائم ہے اس نے اپنے رسولوں کی کھلی نشانیوں ، کتاب اور مزان کے ساتھ بھیجا تاکہ لوگوں کو انصاف پر قائم رکھا جائے دنیا میں عدل وانصاف کا قیام اور فتنے کا خاتمہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے اللہ سے (سلطانا نصیرا) ایک مددگار اقتدار طلب کرنا اللہ کے نازل کردہ حدید کا استعمال کرنا اور اپنی پوری زندگی کو گھملا دینا انبیاء کی سنت ہے جس عمل کرنا کامیابی ہے جس کے لیے آپ سب کو جدوجہد کرنی ہے ۔