ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ملک کے تمام علاقوں میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خدمت کی بات کرتے ہیں، ہمارے مخالفین جو نعرے لگا رہے ہیں وہ کام مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر لئے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گوجرہ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 28 مئی 2018 23:00
(جاری ہے)
فیصل آباد موٹروے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ترقی کے راستے کھولنا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن تھا، ہم ان اقدامات سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، رحیم یار خان، گلگت، گوادر، سوات سمیت ملک کے کسی بھی علاقہ میں جائیں تو وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، بجلی کے کارخانے، موٹرویز، ہائی ویز، ایئرپورٹس اور انڈسٹریل زون کی طویل فہرست ہے، ان منصوبوں کی تکمیل کا مقصد مضبوط پاکستان اور معیشت کو دوام بخشنا تھا، یہ کام صرف جمہوریت سے ممکن تھے، اس سے پہلے ہم نے آمریت کا دور بھی دیکھا لیکن اس میں کہیں ترقی دکھائی نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کی بدولت اس علاقہ، ضلع، ڈویژن، صوبے بلکہ پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ممکن تھا وہاں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس نے اپنے علاقہ میں ڈیڑھ سو ارب روپے سے کام مکمل کئے ہیں یا منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے معیشت مضبوط ہوئی ہے، پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، سی پیک شروع ہونے سے پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہوا ہے، آج ہم گیس اور بجلی نہ ہونے اور دہشت گردی کی بات نہیں کرتے بلکہ مزید ترقی کی بات کرتے ہیں، چین کی شراکت داری سے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، اس منصوبہ سے پاکستان کیلئے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک راہیں کھلیں گی، پاکستان میں ترقی کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں عام انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ شرافت، خدمت، امانت اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں، 2013ء کا مقابلہ آج کے پاکستان سے ملک کا ہر شخص بہتر انداز میں کر سکتا ہے، ہم نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی دی ہے اور یقیناً عوام ہمارے حق میں ہی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سمجھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) نے اس علاقہ کی خدمت کی ہے تو آپ کیلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، کسی کو گالم گلوچ نہیں دی، ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خدمت کی بات کرتے ہیں، ہمارے مخالفین جو نعرے لگا رہے ہیں وہ کام مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہت عرصہ سے پرانا نظام موجود تھا، فاٹا سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، فاٹا کے عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ہم نے گذشتہ انتخابات میں جو وعدے کئے ان سے زیادہ کام کیا ہے، ہم جھوٹے وعدوں اور دعوئوں پر یقین نہیںرکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا، رجانہ کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا جبکہ رجانہ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا، یہ علاقہ دو موٹرویز کے درمیان ہے اس علاقہ کو ان موٹرویز سے منسلک کرنے کیلئے چار رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ شہباز شریف کی پنجاب میں صاف پانی سکیم کے تحت حلقہ این اے 112 کے تمام دیہاتوں میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آخری فیصلہ عوام کا ہو گا، عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا، کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، جس طرح عوام نے گذشتہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کیا اسی طرح ان انتخابات میں بھی اس پورے ضلع اور ڈویژن سے پاکستان مسلم لیگ کامیاب ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.