رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کی نااہلی کیلئے درخواست ، عدالت نے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کر لیا

پیر 28 مئی 2018 23:00

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کی نااہلی کیلئے درخواست پر ان کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ 13 جون کو تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد حسن نے رانا زاہد کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں حلقہ این اے 66 سے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق رانا زاہد نے کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہوئے غلط بیانی کی اس طرح رانا زاہد آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لیے رانا زاہد کو نا اہل قرار دیا جائے۔