عدالت کا ایف آئی اے کو عابد باکسر کی یو اے ای میں موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیر مئی 23:00

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کے لیے دائر درخواست پر ایف آئی اے کو عابد باکسر کی یو اے ای میں موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالتی حکم پرڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے ،،عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی۔

عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے، عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت طلب کرے،، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ عدالت عابد باکسر کو زندہ سلامت پیش کرنے کا حکم دے،،عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پرعابد باکسر کی یو اے ای میں موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔