نواز شریف کے دور حکومت میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم اور نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں،شیخ رشید احمد

عوام اٹھ کھڑی ہو اور آنے والے الیکشن میں ان چوروں ‘ڈاکوئوں اور لٹیروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں،افطارپارٹی سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 23:10

نواز شریف کے دور حکومت میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم اور نئے ریکارڈ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم اور نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں ‘‘پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے میں بھی بڑے پیمانے پر چوریاں اور غبن ہوا ہے‘احتساب کرنے والے ادارے پر تنقید کرنے والے اپنے گربیان میںجھانکیں ‘پنجاب میں آشیانہ ہائوسنگ ‘قائداعظم سولر‘ نندی پور پاور پراجیکٹ میں بھی کرپشن کی بڑی بڑی داستانیں موجود ہیں ‘کر پشن کرنے والے 4لوگوں کو سزائوں کے عمل سے گذارایں تو ملک میں کرپشن کا کلچر ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا ‘چندلوگوں نے حکومت کو اپنی ملکیت سمجھ کر پانچ سال قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ‘عوام اٹھ کھڑی ہو اور آنے والے الیکشن میں ان چوروں ‘ڈاکوئوں اور لٹیروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں ‘ عوام 2018کے الیکشن میں بے داغ قیادت کو منتخب کر کے اقتدار کے ایوانوں میں بھیجے گی ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو غریب آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ چھوٹی سوچ کے لوگ بڑے گھروں میں اور کچھ بڑی سوچ کے لوگ چھوٹے گھروں میں چلے گئے ہیں لیکن اللہ تعالی ہمیشہ نیک نیت شخص کو ہی عزت سے نوازتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران راولپنڈی کے عوام کو ایفی ڈرین مافیا ‘قبضہ گروپوں ‘منشیات فروشوں اور ناجائز فروشوں کے رحم و کرم سے چھوڑ دیا گیا ہے ‘راولپنڈی کے عوام پوچھتے ہیں کہ اربوں سے لاگت سے تکمیل کے مرحل میں داخل ہونے والا مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال ‘شیخ رشید ایکسپریس وے ‘گرلز کالج آج بھی بے یار و مددگار کیوں ہے ۔

انہوں نے کہا کہراولپنڈی کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور 2018کے الیکشن میں بھی عوام مجھے اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔