بلاول بھٹو سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کا رابطہ، مفاہمتی جرگے میں نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست

پیر 28 مئی 2018 23:10

بلاول بھٹو سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کا رابطہ، مفاہمتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

منظور پشتین نے بلاول بھٹو زرداری سے مفاہمتی جرگے میں نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست کی جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے منظور پشتین کی درخواست پر فرحت اللہ بابر کو پی ٹی ایم ،مجوزہ مفاہمتی جرگے کے لئے نامزد کیا ۔اس موقع پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام معاملات افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے مسائل کا چاہتی ہے۔ فرحت اللہ بابر کو مفاہمتی جرگے کے لیئے نامزد کرنا قابل اطمینان ہے۔