پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کی غوطہ طور ٹیموں کا ساحل سمندر میں ریسکیو آپریشن، 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

پیر 28 مئی 2018 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کی غوطہ خور ٹیموں کا کلفٹن ساحل کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے کلفٹن ساحل کے قریب سمندر سے 32 سالہ نوجوان نور حسین ولد رشید احمد کی لاش برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق مورخہ 27 مئی کو رات 11 بجے ماہی گیروں کی الندیم نامی کشتی تیز لہر کی وجہ سے الٹ گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کشتی پر 5 ماہی گیر سوار تھے ۔ حادثے کے بعد 4 ماہی گیر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ماہی گیر لاپتہ ہو گیا ۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے فوری طور پر لاپتہ ماہی گیر کی تلاش شروع کی گئی ۔ غوطہ خور ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد آج دن 1330 بجے ڈوبنے والے ماہی گیر کی لاش کلفٹن کے ساحل سمندر سے برآمد کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :