الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو جام کی جانب سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پیر مئی 23:21

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو جام کی جانب سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، الخدمت کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو جام میر خان محمد تالپور ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن ،،جماعت اسلامی ٹنڈو جام کے امیر حافظ غیور احمد ،الخدمت ٹنڈو جام کے صدر عبدالحمید شیخ اور سرپرست اعلیٰ علی بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت بلاامتیاز دکھی عوام کی خدمت کررہی ہے ٹنڈو جام میں الخدمت کے اسپتال کے قیام سے غریب عوام کو فائدہ ہوگاانہیں سستاو معیاری علاج ملے گا انہوں نے کہاکہ الخدمت کی خدمات سے غریب مسلم و غیر مسلم سب استفادہ کرتے ہیں یہ ملک کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ بن گیا ہے تقریب میں دعوت افطار کا بھی اہتمام کیا گیا اور مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر مخیئر حضرات نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا -