فرنچ اوپن ٹینس، جوکووچ، ڈومنک تھائم اور باٹسٹا ایگٹ کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، واورینکا کو شکست

پیر 28 مئی 2018 23:21

فرنچ اوپن ٹینس، جوکووچ، ڈومنک تھائم اور باٹسٹا ایگٹ کا فاتحانہ آغاز، ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) نوویک جوکووچ، ڈومنک تھائم، باٹسٹا ایگٹ، گارشیا لوپز، بینوئٹ پیئر، لاجووچ اور مونار فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے دوسرے روز مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچز میں سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی دوترا سلوا کو 6-3، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ایواشکا کو 6-2، 6-4 اور 6-1 سے زیر کر کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے ڈینس ایسٹومن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار سٹانسلاس واورینکا پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے، انہیں اسپین کے گارشیا لوپز کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، میزبان ملک کے کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے اسپینش کھلاڑی کارلالیس بائنا کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں گلبس، لاجووچ، نورائی، گیرالڈو فتح یاب رہے۔

متعلقہ عنوان :