آرٹی او ملتان نے 27مئی تک پانچ ارب سے زائد کی وصولی کرلی

پیر مئی 23:21

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او))ملتان ایف بی آر کی طرف سے مئی 2018ء کے مقررکردہ ٹیکس اہداف میں سے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ریکوری کرلی،آرٹی او ملتان ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے آرٹی او ملتان کو مئی 2018ء کیلئے آٹھ ارب روپے ٹیکس وصولی کے اہداف دیئے گئے تھے تاہم 27مئی تک آرٹی او ملتان نے ا نکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں صرف ساڑھے پانچ ارب روپے کی وصولی کی جبکہ ابھی 31مئی تک مزید ریکوری حاصل ہوگی ،امید ہے کہ ہدف پورا کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :