Live Updates

پولیس کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے ،ڈی پی او اوکاڑہ

پیر 28 مئی 2018 23:21

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ کیا جائیگا تاکہ مشتبہ اشخاص اور شرپسند عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے ،سخت موسم کے باجود اوکاڑہ پولیس کے افسران وجوان ایماندار ی او ر خلوص نیت سے ڈیو ٹی سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ اب بازاروں اور مارکیٹوں میں لو گوں کا عید کی خرید و فروخت کے لیے زیاد ہ سے زیادہ آ نا جانا ہو جائے گا اس لیے بازاروں ، مارکٹیوں او ر شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائیگی اس سلسلہ میں تمام بازاروں کی سی سی ٹی وی کیمروںسے استفاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علو ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کاپہلا عشرہ الحمداللہ خیر و عافیت سے گزر گیا ہے، اوکاڑہ پولیس جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ شدید گرمی میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات