فیصل آباد میںمسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں موٹرسائیکل ریلی کاانعقاد

پیر مئی 23:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) فیصل آباد میںاتوار کے روز مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کاانعقادکیاگیا جبکہ گھنٹہ گھر چوک میں ریلی سے مختلف قائدین نے بھی خطاب کیا اور قوم کوایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی فیصل۱ٓباد کے مختلف عہدیداران کررہے تھے۔

ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں گھنٹہ گھر چوک میں ایک جلسہ عام بھی منعقد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 28 مئی کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف ایٹمی دھماکے کرکے اسے اس کی حیثیت یاد دلا دی تھی یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری ملی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جو ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کیلئے باعث فخر و انبساط ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلامک بلاک کی ایٹمی قوت اور جنوب مشرقی ایشیاء میں جغرافیائی منفر حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر کی نوید یہی تھی کہ پاکستان کی فضا خارجی ایٹمی جارحیت سے محفوظ اور سایہ امن میں آگئی ۔

انہوںنے کہا کہ یوم تکبیر قوم کی جوانمردی ،بہادر ی اور فخر کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم محمد نواز شریف کی قیادت میں متحدہے اور وطن عزیز کا وقار و سرحدوں کومحفوظ بنانے کیلئے محمد نواز شریف کا کردار حقیقت مسلمہ ہے جس پر پوری قوم انہیں ان کی جرات پر سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محمدنواز شریف اور انکی ٹیم عوام کو امن انصاف اور روزگار کی فراہمی کیلئے سخت محنت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے شفاف انداز میں تکمیل یقینی بنا رہی ہے جبکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ملک کے طول وعرض میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت کا سفر مکمل جذبے اور محنت سے جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکو مت عوامی مینڈ یٹ سے اقتدار میں آئی تھی جبکہ اب د ھا ندلی کا واویلا کر نے والوں کی حکو مت کی کار کردگی دیکھ کر آ نکھیں کھل جا نی چا ہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے (ن) لیگ فتح کا نشان بن چکی اورگزشتہ چار سالوں کی ر یکارڈ خد مت سے مخا لفین کے تمام پرا پیگنڈے دم توڑ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخا لفین کے منفی اور واویلا کی سیاست کے باوجود حکو مت اپنے وعدوں کی تکمیل سمیت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے گا مزن ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی انتھک کاوشوں سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے نیز لا تعداد تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے منصو بے عوامی خد مت کی واضح دلیل ہیں۔