محمد نواز شریف نے اربوں ڈالر کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے سات ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا ، جمال عارف سہروردی

پیر مئی 23:23

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح حیدر آباد میں بھی ’’یوم تکبیر ‘‘ کی مناسبت سے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں اور 20ویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے، پاکستان نے 28مئی 1998کو بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر سات ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم مئی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20برس مکمل ہونے پر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اربوں ڈالروں کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے سات ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی ایٹمی قوت بنایا اور بھارت کو بتادیا کہ ہم ایٹمی قوت ہیںاور اگر ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو آنکھیں پھوڑ دیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ نواز شریف پاکستان کے مخلص سیاستدان ہیں اور وہ ہمیشہ عوامی رہنما رہیں گے، بلاشبہ وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام مسلم لیگ (ن) کے پرچم تلے متحد ہے اور عام انتخابات میں بھاری تعداد میں شیر کو ووٹ دے کر عوام ایک بار پھر محب وطن قیادت کو کامیاب کریں گے۔