کراچی،بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا کارندہ گرفتار ،چرس اور پلز برآمد

پیر 28 مئی 2018 23:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) درخشاں پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے 1100گرام چرس اور 356عدد پلز برآمد کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کو مختلف ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ عید الفطفر پر شہر میں منعقد کی جانے والی ڈانس پارٹیوں میں استعمال ے لیے مہلک گولیاں پلز کو بڑی مقدار میں کوئٹہ سے لاکرکراچی میں فروخت کیا جائے گا جس پر ایس ایس کلفٹن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جن کی ہدایت پر ایس ایچ او درخشاں نے چھوٹا بخاری کمرشل میں کامیاب چھاپہ مارکر گروہ کے اہم رکن سید ماجد شاہ ولد سید نواب شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1100گرام چرس اور 356عدد پلز برآمد کرلیں ۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ یہ گولیاں اور چرس کوئٹہ سے کراچی لاکر ڈیفنس اور کلفٹن میں ڈانس پارٹیاں منعقد کرنے والے لوگوں کو مہا کرتا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی طارق آغا کوئٹہ سے بسوں کے ذریعہ منشیات کراچی بھیجتے ہیں جو آگے سپلائی کی جاتی ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ نمبر 296/2018بجرم دفعہ 6/9/Cنارکوٹکس ایکٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔