چارجڈ کار پارکنگ مافیا متحرک، ضلع بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس اور ہسپتالوں کے اطراف چارجڈ پارکنگ سائٹس قائم

پیر 28 مئی 2018 23:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی چارجڈ کار پارکنگ مافیا متحرک ہوگئی تھی اور رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ضلع بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس اور ہسپتالوں کے اطراف چارجڈ پارکنگ سائٹس قائم کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سنٹرل کی انتظامیہ چنگچی رکشوں، بسوں اور کوچز سے بھی پارکنگ کی مد میں فیس وصول کررہی ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سنٹرل کی انتظامیہ نے مورخہ 27.2.2017کو لیٹر نمبر No.DMC/C/DIR/C-PARK/001/2017 اخبارات میں ایک اشتہار شایع کروایا جس میں 39مقامات کو چارجڈ پارکنگ سائٹس قرار دیتے ہوئے کنٹریکٹرز سے درخواستیں طلب کیں اور اندرون خانہ محض ضلعی کونسل سے منظوری حاصل کرکے مذکورہ چارجڈ پارکنگ سائٹس کو کنٹریکٹرز کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت ڈسٹرکٹ سنٹرل کا کوئی علاقہ اور کوئی سے سڑک چارجڈ پارکنگ سے مثتثنی نہیں ہے۔

اشتہار میں جن سائٹس کو ظاہر کیا گیا تھا ان میں چیز اپ ڈپارٹمنٹل اسٹور نارتھ ناظم آباد شاہراہ جہانگیر، ڈالمین مال بلاک سی نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر خلافت چوک تا چاندنی چوک بشمول تمام اندرونی گلیاں، 2-kبس استاب بازار، ناگن چورنگی لنک روڈ، شاہراہ چشتی، میٹرک بورڈ آفس اور اس کے اطراف کا تمام علاقہ، کیفے پیالہ، فلورنس میڈیکل سنٹر، حیدر مارکیٹ، حیدری سوئٹس و دہلی مسلم ہوٹل اور برہان سرکل حیدری، سرینا موبائل مارکیٹ، فتح باض اور اس کے اطراف کی گلیاں، نادرا میگا سنٹر بلاک ایل نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر موبائل مارکیٹ، دھمتل سوئٹس فیڈرل بی ایریا اور اس کے اطراف کی تمام گلیاں، حسین آباد فود اسٹریٹ اور اطراف کی تمام گلیاں، جاوید نہاری رود فیڈرل بی ایریا اور اطراف کی تمام گلیاں، سینٹرم مارکیٹ فیڈرل بی ایریا، مزیدار حلیم گلبرگ، موبائل مارکیٹ نصیرآباد، پیر بچت بازار نورانی مسجد فیڈرل بی ایریا، انارکلی بازار واٹرپمپ تا کراچھی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیزز، تالپور روڈ دونوں اطراف، باڑہ مارکیٹ نارتھ کراچی، سمام شاپنگ سینٹر، اومیگا مال، چیز اپ ڈپارٹمنٹل استور 5-J نزد دو منٹ چورنگی، رضویہ تا گولیمار برج، چائولہ مارکیٹ ناظم آباد، لیاقت آباد ڈاکخانہ تا رضویہ چورنگی، مگنیٹ سٹی مارٹ کریم آباد، کے الیکٹرک آفس ناظم آباد 3۔

علاوہ ازیں، اشتہا ر میں درج کیا گیا کہ کے ایم سی درج ذیل پارکنگ سائٹس ڈی ایم سے سینٹرل کو منتقل کرے گی اور وہ سائٹس یہ ہیں۔ حیدری مارکیٹ بلاک Gنارتھ ناظم آباد کیاندرونی گلیاں، سید ہاشم رضا روڈ، سر سید روڈ، افزا اسٹریٹ، واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا کی اندرونی گلیاں، کراچی انستی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز، شیر علی تالپور روڈ، فتح باغ نارتھ ناظم آباد شاہراہ ہمایوں کی اندرونی گلیاں، جیو موبائل مارکیٹ یو پی موڑ کے سامنے کی پارکنگ، کریم آباد شاہراہ طیب احمد فلائی اوور تا عثمان آباد میموریل اسپتال کے دونوں اطراف، سنگم گرائونڈ بچت بازار فیڈرل بی ایریا، کار بازار نیو کراچی۔

اس کے علاوہ ڈی ایم سی سینٹرل نی مذکورہ اشتہار میں پورے ضلع میں قائم پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں سے سے بھی وصولی کی فیس کا اندراج کیا جس کے تحت کار، سوزوکی ہائی روف اور رکشون سے فی انٹری 20روپے، موٹر سائکل اور اسکوٹر سواروں سے فی انٹری10روپیہ، ٹویوٹا ڈاٹسن پک اپ فی انٹری 30روپیہ، مزدا کوچ فی انٹری 50 روپیہ اور بس و ٹرک فی انٹری 100روپیہ وسولی کا کہا گیا تھا۔

بلدیہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن نے عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے اور مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں اور چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹرز کے عملے کے مابین ہاتھا پائی کے متعدد واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ سینٹرل جو کہ کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے کی انتظامیہ نے ہسپتال ، خریداری کے مراکز اور پارک بھی چارجڈ پارکنگ سے نتھی کردئیے ہیں جس سے شہریوں کی اکثریت نے افطار کے بعد ان پارکوں میں آنا بہت کم کردیا ہے۔

اشتہار میں موٹر سائیکل کے لئے پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کار کے لئے 20 روپے رکھی گئی تھی تاہم گرائونڈ پر یہ فیس اسکوٹر کے لئے 20 روپے جبکہ کار کے لئے 30 اور کہیں تو 50 روپے بھی وصول کی جارہی ہے۔ کے ایم سی کے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اختر رضا نے ’’اے پی پی‘‘ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پارکنگ قانون واضح ہیں اگرکوئی پارکنگ فیس کی مد میں زائد رقم وصول کر رہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر شکایات درست ہوئیں تو ٹھیکہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کا ٹھیکہ عوام کی سہولت کے لئے دیا گیا ہے نہ کہ عوام کو پریشان کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔