پرویز مشرف کی طرح ایک کال پر ڈھیر ہوا نہ مفادات کا سودا کیا، نواز شریف
لالچی ہوتا تو ایٹمی دھماکوں کے بدلے پانچ ارب ڈالر لے لیتا۔ آمر پرویز مشرف نے ایک فون کال پر لیٹ کر پاکستان کے مفادات کا سودا کیا مگر منتخب وزیراعظم ڈٹا رہا، سابق وزیراعظم آج پاکستان ایٹمی قوت ہے اور کوئی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور ہم معاشی قوت بننے جا رہے تھے کہ مجھے گھر بھیج کر اس کی سزا دی گئی، یوم تکبیر کنونشن سے خطاب
پیر 28 مئی 2018 23:25
(جاری ہے)
نواز شریف نے بتایا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں پر جواب دینا ہمارا حق بنتا تھا لیکن ہمیں ایسا کرنے سے روکا گیا۔
متعدد ممالک کے وزرائے اعظم نے ایٹمی دھماکے کرنے سے روکا جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے پانچ دفعہ فون کیا اور پانچ ارب ڈالرز دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے اس یکسر مسترد کر دیا۔سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر میں لالچی ہوتا تو پانچ ارب ڈالرز کی آفر قبول کر لیتا لیکن ہم نے بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہندوستانی ٹی وی پر کہا جاتا تھا کہ ہم پاکستان کو تمیز سے بات کرنا سکھائیں گے۔ ہم نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے دکھا دیے۔آج نہ تو کوئی پاکستان کی طرف حملہ کرنے کی سوچ سکتا ہے اور نہ ہی میلی آنکھ سے دیکھنے ک ہمت کر سکتا ہے۔ایٹمی دھماکوں کے 8 ماہ بعد بھارتی وزیرِاعظم پاکستان آئے۔ اگر ہم ایٹمی قوت نہ بنتے تو ہندوستان کے سابق وزیرِاعظم واجپائی بس پر بیٹھ کر پاکستان نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جو کریڈٹ ہے اس کو دینا چاہیے ورنہ ناانصافی ہو گی۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد بھی ایک منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کام ایک منتخب وزیرِاعظم نہ کیا، آمر نے نہیں، ہم نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے ہیں تو ان کا جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں الماتی میں تھا تو مجھے بتایا گیا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کر دیے ہیں، میں نے ڈاکٹر ثمر مبارک اور اے کیو خان کو حکم دیا کہ تیاری کر لو لیکن منتخب وزیراعظم فیصلہ کر رہا تھا تو بہت سے لوگ اس سے متفق نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ دھماکے کرنے کے لیے ٹنل بنانی پڑے گی تو میں نے فون کر کے کہا کہ کوئی بھی ٹنل بنانی پڑے جلدی بناؤ اور دھماکوں کے بعد فون کر بل کلنٹن کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو بتایا کہ پاکستان بھی اتنا ہی طاقتور ہے جتنے تم ہو، ایٹمی دھماکوں کے 8 ماہ بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی خود چل کر پاکستان آئے، اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو کیا بھارتی وزیراعظم بس میں بیٹھ کر پاکستان آتی نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد ایک منتخب وزیراعظم نے رکھی تھی اور ایٹمی دھماکے بھی ایک منتخب وزیراعظم نے ہی کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور ہم معاشی قوت بننے جا رہے تھے کہ مجھے گھر بھیج کر اس کی سزا دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.