حیدرآباد، لیاقت کالونی کے رہائشی افراد نے حیسکو لائن مین کے گھر پر پتھراو کیا، توڑ پھوڑ کی اور نعرے بازی کی

پیر 28 مئی 2018 23:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) لیاقت کالونی کے رہائشی افراد نے حیسکو لائن مین کے گھر پر پتھراو کیا، توڑ پھوڑ کی اور نعرے بازی کی۔ جس پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، مشتعل افراد لائن مین نجم الدین شیخ کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویژن کے لائن مین نجم الدین شیخ کے گھر پر سینکڑوں افراد نے دھاوا بول دیا ، گھر پر پتھراؤ کیا ، توڑ پھوڑ کی اور نعرے باز کی۔

مشتعل افراد نے الزام لگایا کہ حیسکو کا لائن مین نجم الدین شیخ ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر ہزاروں روپے لے کر فرار ہوگیا ہے۔ وہ ہر ماہ بجلی کے کنکشن کے فی گھر 2سے 5ہزار روپے وصول کرتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو کی انتظامیہ فوری طورپر متبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست کرکے ہماری بجلی بحال کرے۔

متعلقہ عنوان :