راولپنڈی میں اندھے قتل کی2الگ الگ وارداتوں میں2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

نامعلوم ملزمان لاشیں ویران مقامات پر پھینک کر فرار ہو گئے تھانہ کلر سیداں کے علاقے چوک پنڈوری سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی

پیر 28 مئی 2018 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی میں اندھے قتل کی2الگ الگ وارداتوں میں2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نامعلوم ملزمان لاشیں ویران مقامات پر پھینک کر فرار ہو گئے تھانہ کلر سیداں کے علاقے چوک پنڈوری سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی لاش کی شناخت 20 سالہ ٹیکسی ڈارئیور سید شوکت حسین کے نام سے ہوئی اطلاعات کے مطابق شوکت حسین کو 4 روز قبل تھانہ کورال اسلام آباد کے علاقے سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا مقتول کے اغوا کی درخواست تھانہ کورال میں دی گئی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی مقتول شوکت کو گولیاں مار کر قتل کیا گیامقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دی ادھرتھانہ روات کوری خدا بخش روڈ پربندہ رکھ کے قریب بھی جواں سال شخص کی لاش برآمدہوئی جس کی شناخت 40سالہ محمد خان کے نام سے ہوئی جو جنڈ اٹک کا رہائشی بتایا جاتا ہے مقتول کے پاس سے موبائل اور مہران کار کی رجسٹریشن بک ملی ہے مقتول کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔