راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور کار چوروں کے خلاف کاروائی میں سٹریٹ کرائم میں اور کار چوری میں مطلوب گینگ گرفتار کر لیا

پیر 28 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور کار چوروں کے خلاف کاروائی میں سٹریٹ کرائم میں اور کار چوری میں مطلوب گینگ گرفتار کر کے لوٹا گیا مال ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے ڈی ایس پی وارث خان ملک محمد افسرکے مطابق سٹریٹ کرائم اور کار چوری میں مطلوب گینگ کے محمد عمران اور ارسلان خالد کو گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکل اور4 لاکھ روپے نقدبرآمد کئے گئے جبکہ سٹریٹ کرائم میں مطلوب خیر کریم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران تھانہ بنی ، تھانہ وارث خان اور نیوٹائون کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اسی طرح تھانہ بنی پولیس نے 3چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک کار بھی برآمد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :