راولپنڈی پولیس نے کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی 8ملزمان گرفتار

پیر 28 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں8ملزمان کو گرفتارکر کے 225گرام چرس،1400گرام افیون،5لیٹر کھلی شراب،3 پستول30بور مع10روندبرآمد کرلئے تھانہ صدربیرونی پولیس نے ظفر سے 1400گرام افیون،تھانہ مری پولیس نے منہاس سے 105گرام چرس،وقاص سی120گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے بلال سے 5لیٹر کھلی شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے نصیر سی1 پستول30بورمع4روند،تھانہ مندرہ پولیس نے مدثر سی1 پستول30بور مع3روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے ارسلان سی1 پستول30بورمع 3روند،تھانہ صادق آباد وپولیس نے آکاش سے 1 چھری برآمد کر لی ۔