ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجلس عزا کی اجازت نہ دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر30مئی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا

پیر 28 مئی 2018 23:31

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک راجہ جہانزیب اختر نے امام بارگاہ حسینیہ اٹک کینٹ میں مجلس عزا بسلسلہ رحلت خدیجہ الکبریٰ منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے پر سید مہدی نقوی کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو 30مئی کو اپنی عدالت میں وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ سید مہدی نقوی نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو درخواست دی کہ امام بارگاہ کے اندرونی حصہ میں مجلس ہذا منعقد کروانی ہے لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے درخواست کی شنوائی کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک راجہ جہانزیب اختر کو مقرر کیا، 28مئی کو ڈی ایس پی لیگل محمد انور اور ڈی سی او کی نمائندگی ڈسٹرکٹ اٹارنی مہدی حسن خان نے کی جبکہ عدالت میں درخواستگزار سید مہدی نقوی ،ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری ،شیعہ علماء کونسل ممبر مرکزی تنظیم و ڈسٹرکٹ صدر سید خادم حسین نقوی ،صدر امام بارگاہ پنجتنی سید رضا نقوی ، جنرل سیکرٹری امام بار گاہ پنجتنی اٹک اسد علی ترمذی ، اطہر زیدی ، سید سبط محمد ، محمد علی ، یاو ر بخاری کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ جہانزیب اختر نے 30مئی کو ڈی پی او اٹک کو طلب کر لیا۔