خضدار میں یوم تکبیر کے سلسلے میں ریلی ، ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد دورانی نے قیادت کی

پیر مئی 23:33

خضدار۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی یوم تکبیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد دورانی کی قیادت میں نکالی گئی ،ریلی دو تلوار سے برآمد ہو کر سلطان ابراہیم خان روڈ سے گزرتی ہوئی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے متصل میدانی میں جلسہ عام کی شکل اختیار کی۔

ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد بلوچستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔۔جلسہ عام سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمددرانی ،سردار عزیز محمد عمرانی ،بشیر احمد جتک ،عتیق الرحمن ساجدی ،میر عبدالحمید غلامانی نے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت بننے کے بعد نا قابل تسخیر بن چکی ہے دشمن قوتیں جتنی بھی چاہیں پاک دھرتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا بلوچستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں دونوں کا رشتہ ابد سے ازل تک قائم و دائم رہے گااس رشتے کو برقرار رکھنانئی نسل کی ذمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو ہم بخوبی نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلی میں سردا ر بلند خان غلامانی ،میرفیا ض احمد زنگیجو، میر ضیا ء ساسولی ،میر شاہ جہان ساسولی ،میر محمد زکریا محمد حسنی،مزدور اتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندرانی ،سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کو کارکنان ،مزدور یونینوں کے رہنمائوں اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔