مکران میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع ہونا ایک پرمسرت اور خوش آئند اقدام ہے ،تعلیمی اداروںکے قیام سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے ، ادارے کے قیام سے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا

سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کامکران میڈیکل کالج تربت پہلے سال کے کلاسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر مئی 23:33

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ مکران میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع ہونا ایک پرمسرت اور خوش آئند اقدام ہے۔جس سے مکران ڈویژن کے عوام کا دیرنیہ خواب پورا ہوگیا ہے۔ تعلیمی اداروںکے قیام سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے جبکہ اس ادارے کے قیام سے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا جبکہ تربت ضلعی ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے سے لوگوں کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی یہ بات انہوںنے مکران میڈیکل کالج تربت پہلے سال کے کلاسز کے اجراء کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ ، مکران میڈیکل کالج نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ کے علاوہ علاقائی معتبرین ، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے جس کو صدیوں بعد بھی فراموش نہیں کیا جاسے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں کا شروع کروانے میں ان سے پیشرو تمام سیکریٹری صاحباں کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مکران میڈیکل کالج بہت جلد ملکی سطح پر بہترین میڈیکل کالج کا ہدف حاصل کرسکے گا جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کرام محنت اور خلوص سے بچوں کی طبی شعبے میں تربیت کریں جبکہ طلباء وطالبات پرزور دیا کہا کہ وہ حصول علم اور پریکٹیکل ورک پر انحصار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عملی تجربات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ وہ ایک اچھے اور منجھے ہوئے ڈاکٹر بن سکیں ۔

بلوچستان کوتکنیکی تجربہ کار افراد ی قوت کاہمیشہ سے کمی کا سامنا رہا ہے جس کے سد باب کے لئے اس میڈیکل کالج کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دوران انہوںنے مکران میڈیکل کالج کے پہلے بیچ کے زیر تعلیم طلباء اورطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں ۔ اس دوران انہوںنے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ کے اول دستے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے قیام کیلئے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوںنے کہاکہ عبدالرؤف شیخ کی دلچسپی اور لگن کی بدولت کالج کا آغاز بروقت طور پر ممکن بنایا جاسکاہے۔

دریں اثناء انہوںنے کالج کے طلباء اور طالبات کو لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور یونیفارم کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ ،مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ نے خطاب کیا۔ بعد ازاں سیکریٹری صحت محمد ناصر، ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ اور پرنسپل مکران میڈیکل کالج عبدالرؤف شیخ کمشنر مکران محمد ایاز مندوخیل کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال تربت کابھی دورہ کیا جہاں پرمیڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق رند نے وفد کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،انہوںنے بتایا کہ اس ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے سے ہسپتال میں نت نئے طبی آلات و مشینری مہیا کردی جائے گی جہاں پر لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :