قوم نی20واں یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منایا کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل شکست قوت بنانے کے بعد اسے اب معاشی طور پر بھی دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے میر اعجازخان سنجرانی

پیر 28 مئی 2018 23:33

کوئٹہ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر برائے میر اعجازخان سنجرانی کی کال پر اہلیان نوکنڈی نے یوم تکبیر کی مناسبت سے کار ریلی نکالی۔ جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے سردار امان اللہ کبدانی،اقبال تبسم،محمداشرف و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پہ میراعجازخان سنجرانی نے کہا کہ قوم نی20واں یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منایا کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل شکست قوت بنانے کے بعد اسے اب معاشی طور پر بھی دنیا کا بہترین ملک بنائیں گی بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑ راسکوہ پر کامیاب جوہری تجربات کئے، جن کے نتیجہ میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا ۔

دریں اثناء سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسن میرقادرجان حسنی کی قیادت میں یوم تکبیر پاکستان کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مئی 1998 چاغی بلوچستان میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار اور پاکستانی دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا بلکہ ارض پاک کے تمام دشمنوں کو واضح پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عسکری و سول قیادت اور عوام اپنی دفاع اور سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔