ئی کو پاکستان نے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کے دفاع کومضبوط کر دیا،ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس خا ن بلوچ

پیر مئی 23:33

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ میر محمدیونس بلوچ نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن عالم اسلام کے تاریخ میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے ۔ بھارت سمیت دشمن قوتوں کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے اب سوبار سوچنا پڑے گا ۔ پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کے دفاع کومضبوط کر دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اتوا رکو یوم تکبیر کے موقع پر ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی میئرکوئٹہ نے مزیدکہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے ۔ بھارت پاکستان پر حملے سے قبل سو بار سوچے گا آج ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلا ع کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروںمیں یوم تکبیر جوش وخروش سے منایا گیا تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ زندہ قومیں کس طرح اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔