28 مئی وطن عزیز کی دفاع استحکام خوشحالی و یکجہتی کے لئے ملک تاریخ میںاہم سنگین میل کے طورپر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صوبائی وزیر حاجی میر غلا م دستگیرخان بادینی

پیر 28 مئی 2018 23:33

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلد یا ت حاجی میر غلا م دستگیر خان با دینی نے کہاہے کہ 28 مئی وطن عزیز کی دفاع استحکام خوشحالی و یکجہتی کے لئے ملک تاریخ میںاہم سنگین میل کے طورپر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوںنے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ 20برس قبل 1998کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے دنیا میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا 28 مئی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو اس عزم کااعادہ کرنا ہوگا کہ مادر وطن کی سالمیت خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کی خلاف جنگ میں ایک صفے پر ہے مضبوط دفاع کے لئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم بنایاجارہاہے صوبائی وزیرحاجی میر غلا م دستگیر نے مزیدکہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہے ملک کو معاشی طورپر سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کی بدولت اقتصادی طورپر مضبوط بنارہے ہیں انہوں نے کہ یوم تکبیر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے باعث افتخار ہے۔