کوئٹہ،عوام کے ووٹوں سے ارکان یہاں منتخب ہوکرصوبے کے محترم ایوان میں آتے ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

حکومت منظور شدہ اسکیمات کو کسی صورت بند نہیں کرنا چاہتی ، سریاب روڈ میں بلا امتیاز کام جاری ہے، ارکان اسمبلی سے متعلق کچھ بھی لکھنے اور بولنے سے قبل میڈیا تمام چیزوں کو دیکھیں،وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلیمیں اظہار خیال

پیر مئی 23:36

کوئٹہ،عوام کے ووٹوں سے ارکان یہاں منتخب ہوکرصوبے کے  محترم ایوان میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا سب سے محترم ایوان ہے عوام کے ووٹوں سے ارکان یہاں منتخب ہوکر آتے ہیں ارکان اسمبلی سے متعلق کچھ بھی لکھنے اور بولنے سے قبل میڈیا تمام چیزوں کو دیکھیں کیونکہ یہاں تمام ارکان عوام کے منتخب کردہ ہوتے ہیں اور تمام فیصلے اسی ایوان میں ہوتے ہیں۔

ارکان اسمبلی کو جو مراعات حاصل ہیں وہ سرکاری آفیسران کو بھی حاصل ہیں بلکہ انہیں کچھ زیادہ حاصل ہیں سریاب پیکج پر جو کام جاری ہے اس کو ہم کسی صورت نہیں روکھیں گے موجودہ حکومت نے کسی بھی ترقیاتی کام کو بند نہیں کرنا ہے بلکہ جو کام رکھیں ہوئے ہیں ان کا جاری رکھا ہوا ہے سریاب روڈ میں بلا امتیاز سریاب پیکج پر کام شروع ہے منظور شدہ اسکیمات کو کسی صورت نہیں روکھا جائے گا شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پارکنگ پلازے کی تعمیر اورکوئٹہ میں ٹریفک اسگنلز کی توثیق کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں بلوچستان اسمبلی کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پارکنگ پلازے کی تعمیر اورکوئٹہ میں ٹریفک اسگنلز کی توثیق کی جائے گی موجودہ حکومت نے تین ماہ کے دوران جو کمی وبیشی تھی ان کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے ٹریفک سگنل اور ٹریفک روانی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو چیز ہمارے پاس آئے ان تجاویز پر بحث کی ٹریفک کی روانی کے لئے پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ تھا ہم نے کئی شاہراہوں پر ڈبل پارکنگ کی بجائے سنگل پارکنگ شروع کرادی 2سال سے کوئٹہ پروجیکٹ التواء کا شکار تھا اب جو خامیاں تھیں ان کو ختم کرنے کی کوشش کردی ٹریفک سگنل کا پی سی ون بھی تیار کرلیا گیا جو بہتر کرسکتے تھے کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ یہ صوبے کا سب سے محترم ایوان ہے عوام کے ووٹوں سے ارکان یہاں منتخب ہوکر آتے ہیں ارکان اسمبلی سے متعلق کچھ بھی لکھنے اور بولنے سے قبل میڈیا تمام چیزوں کو دیکھیں کیونکہ یہاں تمام ارکان عوام کے منتخب کردہ ہوتے ہیں اور تمام فیصلے اسی ایوان میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ارکان اسمبلی کو جو مراعات حاصل ہیں وہ سرکاری آفیسران کو بھی حاصل ہیں بلکہ انہیں کچھ زیادہ حاصل ہیں۔ ہم نے صوبے کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے ہیں۔ دل ، گردہ اور کینسر کے مریضوں ملک کے اعلیٰ ہسپتالوں میں سرکاری سطح پر علاج کیلئے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ دنیا بھر میں منتخب ارکان کو سہولیات حاصل ہوتی ہیں آج رات کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے جس میں بلیو پاسپورٹ کی منظوری دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ارکان کو کوئی ایسی انوکھی مراعات نہیں دے رہے بلکہ یہ وہ سہولیات ہیں جو پوری دنیا میں منتخب ارکان کو حاصل ہیں۔ارکان اسمبلی کی اپنی ایک حیثیت ہے اور انہیں پوری دنیامیں سہولیات اور مراعات قانون کے مطابق ملتی ہے۔ میڈیا اور اخبارات میں لکھنے سے پہلے سب چیزوں کو دیکھا جائے۔ دنیا میںکوئی قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی ہم ایسا کوئی کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سریاب پیکج پر جو کام جاری ہے اس کو ہم کسی صورت نہیں روکھیں گے موجودہ حکومت نے کسی بھی ترقیاتی کام کو بند نہیں کرنا ہے بلکہ جو کام رکھیں ہوئے ہیں ان کا جاری رکھا ہوا ہے سریاب روڈ میں بلا امتیاز سریاب پیکج پر کام شروع ہے منظور شدہ اسکیمات کو کسی صورت نہیں روکھا جائے گا اس سال مزید لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 500ملین رکھا گیا ہے کالج کے پرنسپل پر مشتمل کمیٹی بنا کر پھر محکمہ تعلیم سے منظور لی جاتی ہے لیپ ٹاپ اسکیموں میں کسی بھی حلقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا جن اضلاع میں لیپ ٹاپ تقسیم نہیں ہوئے ان میں جلد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے اگر میرے پاس 5دن کا بھی وقت ہوتا تو میں لورالائی جا کر لیپ ٹاپ تقسیم کرتا انہوں نے کہا کہ کسی پر بھی انگلی نہ اٹھایا جائے بلکہ میں خود چیزوں کو ٹھیک کرنا ہوگا جب اچھا کام ہوگا تو لوگ ووٹ دیںگے اگر ہم نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا تو وہ ہمیں منتخب نہیں کریں گے ۔