اٹک، عوامی تحریک انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی

پیر 28 مئی 2018 23:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر عوامی تحریک حاجی عبدالجبار دانش نے عوامی تحریک کے ضلعی دفتر میں ہونے والے ایک اجلا س کے بعد اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اجلاس میں کئے گئے منتفقہ فیصلے کے مطابق این اے 56 سے ملک یاسر صادق جبکہ این اے 55 سے میں خود الیکشن لڑوں گا ، حضرو سے ملک غلام مرتضیٰ پی پی 1 اٹک سے حاجی ڈاکٹر محبوب احمد قادری ، فتح جنگ اور حسن ابدال پی پی 3 سے پروفیسر امجد خان جبکہ جنڈ اور پندی گھیب سے بھی صوبائی نشستوں پر ہمارے امیدوار کھڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک نے عوام کے اندر شعور بیداری کیلئے طویل جدوجہد کی ہے عوام موروثی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں ارض وطن کو کرپشن کے بادشاہوں اور مفاد پرست عناصر کے چنگل سے آزادی دلانے کیلئے ہم میدان عمل میں اتر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اس ملک میں غریب عوام پر ہونے والے مظالم کا خاتمہ کر کے عادلانہ نظام کا نفاذ کریں گے اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے عوامی تحریک کے نمائندہ لوگ بھی موجود تھے ۔