انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تحریک لبیک نے بھی طبل جنگ بجا دیا

پیر 28 مئی 2018 23:38

انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تحریک لبیک نے بھی طبل جنگ بجا دیا
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح تحریک لبیک یا رسول اللہ کا سیاسی ونگ تحریک لبیک ضلع اٹک کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں سے امیدوار میدان میں اتارے گا ضلع اٹک میں تحریک کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی پزیرائی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ الیکشن میں تحریکی امیدوار شاندار نتائج حاصل کریں گے اگرچہ ابھی تک امیدواروں کا حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود عوام نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلا دیا ہے علما ء و مشائخ ونگ ضلع اٹک کے چیف آرگنائزر پیر سید فیصل شاہ گیلانی چورہ شریف نے فتح جنگ میں تحریکی قیادت علامہ عرفان القادری مخدوم ذوالفقار علی حیدری شوکت محمود رضوی فیصل محمود سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع اٹک میںالیکشن کے حوالے سے تیاریوں نیز علماء و مشائخ ونگ ضلع اٹک کی تشکیل و توسیع کے حوالے سے مشاورت کی انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے 70 سال سے عوام کے جذبات سے کھیلنے والے اور ختم نبوتؐ کی خاطر آواز بلندنہ کرنے والے کس منہ سے ووٹ مانگنے جائیں گے عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں ۔