اٹک , ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کارمضان سستا بازار کا دورہ ،سبزیوں و پھلوں کے متعین کردہ قیمتوں سمیت معیار اور مقدار کا معائنہ ،سیکورٹی ڈیوٹی کے انتظامات جائزہ لیا

پیر 28 مئی 2018 23:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار نے رمضان سستا بازار حسن ابدال کا وزٹ کیا سبزیوں و پھلوں کے متعین کردہ قیمتوں کا معائنہ، معیار اور مقدار کو چیک کیا مزید وہاں پر سیکورٹی ڈیوٹی کے انتظامات جائزہ لیا اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی بھی چیک کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، اے ایس پی حسن ابدال آصف بہادر ، اے سی حسن ابدال جنت حسین نیکو کارہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔

متعلقہ عنوان :